تاثیر 6 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مشرقی سنگھ بھوم، 6 دسمبر: گووند پور پولیس نے منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے ایک خصوصی کارروائی کرتے ہوئے براؤن شوگر کی خرید و فروخت میں ملوث چار اسمگلروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
چھاپے کے دوران، پولیس نے براؤن شوگر کے 81 پیکٹ، 2550 روپئے نقد اور چار موبائل فون برآمد کئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمین کی شناخت گورو کمار عرف امر (26) ساکن شیش نگر چھوٹا گووند پور، محمد عمران (21) ساکن کیریج کالونی مسلم بستی برمامائنز، جمبوون مہتو (24) ساکن تمولیا، کپالی (سرائے کیلا-کھرساواں) اور للن مانجھی (28) ساکن تمولیا کپالی(سرائے کیلا۔کھرساواں) کے طور پر ہوئی ہے۔
گووند پور پولس اسٹیشن کے انچارج پون کمار نے بتایا کہ علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ کی بار بار کی شکایات کے بعد آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم نے براؤن شوگر سپلائی چین اور نیٹ ورک کے حوالے سے اہم سراغ فراہم کیے۔

