ممتا بنرجی اور سویندو ادھیکاری کے خلاف امیدوار کھڑا کروں گا: ہمایوں کبیر

تاثیر 10 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 10 دسمبر: ترنمول کانگریس کے معطل ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ اپنی نئی سیاسی پارٹی کے ذریعے اگلے سال ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور قائد حزب اختلاف سویندو ادھیکاری کے خلاف امیدوار کھڑے کریں گے۔کبیر نے کہا، “میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ میری پارٹی ریاست کے اقلیتی اکثریت والے علاقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی، لیکن یہ مکمل طور پر سیکولر ہوگی۔ میں نے کولکاتہ کے بھوانی پور حلقے میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف اور نندی گرام سیٹ پر اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری کے خلاف امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے علاوہ کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کے لیے تیار ہیں۔