وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں جموں میں کابینہ کا اہم اجلاس

تاثیر 3 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 3 دسمبر:جموں و کشمیر کی کابینہ کا اہم اجلاس آج صبح وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں جموں میں منعقد ہوا، جس میں متعدد محکماتی تجاویز کو منظوری دی گئی۔ اجلاس صبح 9 بجے وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوا، جس میں ترقیات، بدلیوں، تحفظ حیوانات اور دیگر انتظامی امور پر غور کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، محکمہ آر اینڈ بی کے افسران کی سینیارٹی کی توثیق اور ترقیوں سے متعلق تجویز تفصیلی بحث کے بعد منظور کر لی گئی۔ اسی کے ساتھ مویشی پروری اور ماہی پروری سے وابستہ کوآپریٹو کمیٹیوں کو مضبوط کرنے کے لیے مالی معاونت کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس کے بعد کابینہ وزیر جاوید رانا نے میڈیا کو بتایا کہ کئی اہم معاملات منظور کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ آر اینڈ بی کے افسران کی ترقی اور سینیارٹی کی منظوری آج کے اجلاس کا مرکزی ایجنڈا تھا، جسے کلیئر کر دیا گیا ہے۔رانا نے مزید بتایا کہ پون اور اینگلرز برادری سے متعلق کوآپریٹو سوسائٹیز کی مضبوطی کے لیے ان کی سفارش پر فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔
اسی طرح مویشیوں کے تحفظ اور متعلقہ ضوابط کو منظم کرنے کے لیے اینمل پروٹیکشن بورڈ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔