تاثیر 28 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 28 دسمبر:وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام کے 129 ویں ایپی سوڈ میں اتوار کو وزیر اعظم نے سال 2025 میں ا?ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مرد کرکٹ ٹیم کی جیت، پہلی بار خواتین کرکٹ ورلڈ کپ خطاب، خواتین بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ، ایشیا کپ ٹی 20 میں کامیابی، پیرا ایتھلیٹس کے میڈل، سبھانشو شکلا کا ا?ئی ایس ایس تک پہنچنے والے پہلے ہندوستانی بننا، پریاگ راج مہاکمبھ اور ایودھیا رام مندر پر پرچم کشائی جیسے تمام لمحات کو یاد کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2025، ا?ئی ا?ئی ایس سی کے گیتانجلی ثقافتی مرکز اور دبئی کی کنڑ پاٹھ شالے جیسی ترغیبی پہل کا ذکر کرتے ہوئے سال 2026 کے چیلنجز، امکانات اور ترقیاتی اہداف پر بھی بات رکھی۔ یہ سال 2025 میں من کی بات پروگرام کا آخری ایپی سوڈ تھا، جس میں وزیر اعظم نے 2025 کی اہم کامیابیوں، نئے سال 2026 کے چیلنجز، امکانات اور ترقی پر گفتگو کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ ہی دنوں میں سال 2026 دستک دینے والا ہے اور ان کے ذہن میں پورے ایک سال کی یادیں گھوم رہی ہیں۔ سال 2025 نے ہندوستان کو ایسے کئی لمحات دیے، جنہوں نے ملک کو ایک ساتھ جوڑا اور ہر ہندوستانی کو فخر کا احساس کرایا۔ ملک کی سیکورٹی سے لے کر کھیل، سائنس، خلا اور عالمی اسٹیج تک ہندوستان نے اپنی مضبوط چھاپ چھوڑی۔ یہ وقت ان کامیابیوں کو یاد کرنے اور نئے عہد لینے کا ہے۔

