انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران ملک کو مسلسل آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

تاثیر 19 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 19 دسمبر:مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ سوامی وویکانند کا خیال تھا کہ 21 ویں صدی ہندوستان کی ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موثر قیادت اور رہنمائی میں ا?ج وویکانند جی کا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ موجودہ وقت میں دنیا کا ہر ملک ہندوستان سے دوستی کرنا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان اب ہر چیلنج اور صورتحال کا سامنا کرنے کا اہل ہے۔ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران کے کردار کی بنیاد پر ہی ہندوستان ا?ج دنیا کے سامنے مضبوطی سے کھڑا ہے۔ ہمارے انتظامی افسران ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے ملک کو ا?گے بڑھانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے بے شمار تنوع کے درمیان ا?ج ملک میں یہ سروس سیکٹر مضبوطی اور عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعہ کو ایم پی آئی اے ایس ایسوسی ایشن سروس میٹ-2025 کے افتتاحی موقع پر دارالحکومت بھوپال کی اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے شمع روشن کر کے پروگرام کا افتتاح کیا۔ افتتاحی موقع پر چیف سکریٹری انوراگ جین، ریٹائرڈ افسران سمیت مدھیہ پردیش کیڈر کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران بڑی تعداد میں موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کو اس موقع پر یادگاری نشان بھی پیش کیا گیا۔