آئی پی ایل نیلامی: کیمرون گرین تاریخ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی بنے

تاثیر 16 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 16 دسمبر:انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں 16 دسمبر کو ایک نیا ریکارڈ بن گیا۔ آسٹریلیا کے اسٹار آل راونڈر کیمرون گرین آئی پی ایل تاریخ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے انہیں 25.20 کروڑ روپے کی بھاری بھرکم رقم میں انہیں اپنے ساتھ جوڑا۔ کیمرون گرین کے لیے ریکارڈ توڑ بولی نے ایک بار پھر آئی پی ایل نیلامی کی سرگرمی اور فرنچائزز کی حکمت عملیوں کو سرخیوں میں لا دیا ہے۔کے کے آر کی یہ بولی آئی پی ایل نیلامی میں کسی غیر ملکی کھلاڑی پر اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بھی کے کے آر کے نام تھا، جب فرنچائز نے آئی پی ایل 2024 نیلامی میں آسٹریلیائی تیز گیند باز مچل اسٹارک کو 24.75 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔