امریکہ اسرائیل اور یوروپ نہیں چاہتے کہ ایران اپنے پیروں پر کھڑا رہے، ہمیں ہمہ گیر جنگ کا سامنا: ایرانی صدر

تاثیر 28 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

تہران،28دسمبر:ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کے ملک کو امریکہ، یورپ اور اسرائیل کی جانب سے ہمہ گیر جنگ کا سامنا ہے۔ یہ بیان ایرانی سرزمین پر اسرائیلی حملوں کے چھ ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ویب سائٹ پر دیے گئے ریمارکس میں کہا کہ میرے خیال میں ہم امریکہ، اسرائیل اور یورپ کے مقابلے میں ایک ہمہ گیر جنگ میں ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ہمارا ملک اپنے پیروں پر کھڑا رہے۔ فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی پہل پر اقوام متحدہ نے 28 ستمبر کو ایران کے جوہری پروگرام کی بنیاد پر اس پر اس وقت دوبارہ پابندیاں عائد کر دیں جب مذاکرات کسی تصفیے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔