تاثیر 23 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بیروت،23دسمبر:اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ لبنانی فوج اور حزب اللہ کے درمیان مبینہ تعاون کو “انتہائی خطرناک” قرار دیتی ہے۔ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ صیدا شہر پر ہونے والی فضائی بم باری میں مارا جانے والا شخص لبنانی انٹیلی جنس ادارے سے وابستہ تھا۔ اسرائیلی فوج نے لبنانی فوج پر حزب اللہ کے ساتھ تعاون کا الزام بھی عائد کیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائی ادرعی نے آج منگل کے روز “ایکس” پر ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ ان کی افواج نے جنوبی لبنان میں “درست نشانہ بنانے کی کارروائیاں” جاری رکھیں، جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے تین ارکان ہلاک ہوئے جنہیں انہوں نے “دہشت گرد” قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک ایسا شخص شامل ہے جو لبنانی فوج کے انٹیلی جنس یونٹ میں خدمات انجام دے رہا تھا، جبکہ ایک اور شخص ص?دا کے علاقے میں فضائی دفاعی یونٹ میں کام کر رہا تھا۔

