تاثیر 14 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 14 دسمبر:جموں و کشمیر حکومت کے عوامی شکایات کے ازالے کے پلیٹ فارم جے کے سمادھان کو سال 2025 کے دوران اب تک ایک لاکھ دو ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 88,091 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر شکایات کے ازالے کی شرح 86.27 فیصد رہی۔
حکام کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر کیے گئے تقابلی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عوام کی جانب سے مسلسل دلچسپی برقرار رہی، جب کہ فروری کے مہینے میں سب سے زیادہ 7,087 شکایات درج کی گئیں اور بعد کے مہینوں میں بھی شکایات کی آمد مستحکم رہی۔
یہ تفصیلات یہاں چیف سکریٹری اٹل ڈلو کی صدارت میں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ میں پیش کی گئیں، جس میں جے کے سمادھان عوامی شکایات ازالہ نظام کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں مختلف محکموں، اضلاع اور ان کے ذیلی دفاتر میں شکایات کے ازالے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
محکمہ عوامی شکایات (ڈی او پی جی) نے میٹنگ کو بتایا کہ 11 دسمبر تک پلیٹ فارم پر مجموعی طور پر 1,02,110 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 88,091 شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے، جو 86.27 فیصد ازالہ شرح کو ظاہر کرتا ہے۔
حکام کے مطابق سمادھان پلیٹ فارم سے براہِ راست موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کی شرح 87.59 فیصد رہی، جبکہ مرکزی عوامی شکایات ازالہ و نگرانی نظام (سی پی گرامز) سے منسلک شکایات میں یہ شرح 76.35 فیصد رہی۔

*****