تاثیر 7 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 7 دسمبر:لائن آف کنٹرول کے بالاکوٹ سیکٹر میں اتوار کو جنگل میں لگی شدید آگ کے نتیجے میں اینٹی ابسٹکل سسٹم میں نصب کم از کم آدھے درجن بارودی سرنگیں دھماکوں سے پھٹ گئیں۔ سرکاری حکام کے مطابق آگ صبح تقریباً 10 بجے زیرو لائن کے نزدیک بھڑکی، جس کے بعد علاقے میں وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔حکام نے بتایا کہ دھماکوں کے باوجود کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایل او سی کے نزدیک اگلے مورچوں کے گرد دراندازی روکنے کے لیے بارودی سرنگیں نصب کی جاتی ہیں، جو جنگل کی آگ کی لپیٹ میں آ کر اچانک پھٹ گئیں۔

