تاثیر 13 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
احمد آباد، 13 دسمبر: ٹینس پریمیئر لیگ (ٹی پی ایل) سیزن- 7 کے چوتھے راؤنڈ میں جمعہ کا دن ٹینس شائقین کے لیے بے حد خاص رہا۔ اس ٹورنامنٹ کے دوران ہندوستانی ٹینس کے دو عظیم ستارے لینڈر پیس اور مہیش بھوپتی کورٹ پر ایک ساتھ نظر آئے۔ دونوں کی موجودگی نے تماشائیوں کے لیے لی- ہیش” دور کی یادیں تازہ کر دیں۔
لینڈر پیس جی ایس دہلی ایسس کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر موجود تھے، جبکہ مہیش بھوپتی ایس جی پائپرز بنگلورو ٹیم کی حمایت میں آئے ۔یہ ٹیم ایس جی اسپورٹس کی ملکیت ہے، جہاں بھوپتی سی ای او کے طور پر کام کرتے ہیں۔ غور طلب ہے کہ پیس اور بھوپتی نے ایک ساتھ تین گرینڈ سلیم خطاب جیتے اور دنیا کی نمبر 1 ڈبلز جوڑی بن گئی تھی۔
احمد آباد میں لیگ کی میزبانی کے بارے میں پرجوش، پیس نے کہا،’’احمد آباد میں آکر بہت اچھا لگا۔ موسم بہترین ہے اور یہاں ٹینس پریمیئر لیگ کی شان دیکھنا ایک خواب جیساہے۔ ہمارا مقصد ٹینس کو ملک بھر میں مقبول بنانا ہے۔‘‘

