تاثیر 16 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 16 دسمبر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اکھنور کے علاقے کچریال میں 108 فٹ بلند ہائی ماسٹ قومی پرچم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے 1971 کی جنگ میں اپنی جرا?ت، بہادری اور قربانیوں سے ملک کا نام روشن کرنے والے شہداء ، فوجی جوانوں اور افسران کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے وار ویٹرن اور ویر ناریوں کو بھی اعزاز سے نوازا اور قوم کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کچریال کی سرزمین نہ صرف تاریخی اہمیت کی حامل ہے بلکہ یہ قوم کے لیے ایک مقدس مقام بھی ہے، جہاں کا ہر ذرہ 1965 اور 1971 کی جنگوں میں ملک کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت کرتے ہوئے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپاہیوں کی یاد دلاتا ہے۔

