بیرک پور میں جادوئی شو کی دھوم، معروف جادوگر ایس۔ برمن کا پہلا شاندار مظاہرہ

تاثیر 6 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بیرک پور، 06/ دسمبر (تاثیر بیورو) شہر کے سوکانتو سدن میں مشہور جادوگر ایس۔ برمن کے جادوئی شو نے دھوم مچا دی ہے۔ پہلی بار بیرک پور میں منعقدہ اس پروگرام میں روایتی کرتب، جدید جادو، ذہنی معمہ اور مزاحیہ کلاون پرفارمنس نے بچوں اور بڑوں سبھی کو مسحور کر دیا۔
چار روزہ شو میں روزانہ دو پرفارمنس پیش کی جا رہی ہیں، جس کے لئے شائقین کا جوش قابلِ دید ہے۔ 8 دسمبر تک جاری اس پروگرام کے ٹکٹس تیزی سے فروخت ہو رہے ہیں۔ والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام بچوں کی توجہ اسکرین سے ہٹا کر حقیقی تفریح کی طرف لے جاتے ہیں۔
اپنی گفتگو میں ایس۔ برمن نے کہا کہ بیرک پور میں یہ شو اُن کے لئے نہایت خاص ہے اور ان کا مقصد بچوں میں تخلیقی رجحان اور دلچسپی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ جادوئی شامیں عوام کے لئے یادگار ثابت ہوں گی۔