رشڑا میں ڈرائینگ کا شاندار مقابلہ ، ہزاروں طلبہ شریک

تاثیر 14 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ہگلی 14/ دسمبر (تاثیر بیورو) رشڑا کے مائتی پتھ میں رشڑا میونسپلٹی کے وائس چیئرمین زاہد حسن خان کی قیادت میں وارڈ کمیٹی کی جانب سے پنچ روزہ سماجی، ثقافتی، تعلیمی و اعزازی پروگرام کا آج پہلے دن ڈرائئنگ کا شاندار مقابلہ ہوا جس میں دو ہزار سے زائد طلباء وطالبات نے حصہ لیا ۔ مائتی پتھ میں طلبہ دو قطار میں بیٹھے ہوئے تھے اور ان میں نہایت ہی جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ یہی نہیں بچوں کے ساتھ ان گارجین بھی موجود تھے اور وہ لوگ بھی اس مقابلے سے نہ صرف خوش تھے بلکہ اس شاندار مقابلہ کی سراہنا کر رہے تھے ۔ کچھ گارجینوں نے کہا کہ وائس چیئرمین زاہد حسن خان گزشتہ کئی برسوں سے اس طرح کا شاندار پروگرام کرتے آ رہے ہیں ۔ ان کے اس شاندار پروگرام کا تذکرہ صرف رشڑا میں ہی نہیں بلکہ قرب وجوار میں ہوتا ہے اور لوگ اس کی ستائش کرتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس طرح کا میگا پروگرام صرف ہگلی ہی میں نہیں بلکہ پورے مغربی بنگال میں دیکھنے کو ہی نہیں ملتا ۔ وائس چیئرمین زاہد حسن خان نے کہا کہ پنچ روزہ پروگرام کا آج پہلے دن ڈرائئنگ کا شاندار مقابلہ ہوا ۔اس میں ہر میڈیم کے طلباء وطالبات شریک ہوئے ہیں۔ آئندہ 20 دسمبر کو میگا خون عطیہ کیمپ ہوگا، امید ہے اس میں 200 سے زیادہ لوگ شریک ہوں گے اور اپنے خون کا عطیہ کریں گے ۔