تاثیر 19 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سنگھواڑہ تھانہ علاقے کے منکولی پنچایت کے معین ٹولہ میں جمعہ کو ایک شادی شدہ خاتون کی مشتبہ موت کی خبر ملتے ہی علاقے میں سنسنی پھیل گئی متوفی لال بابو یادو کی بیوی 24 سالہ رانی کماری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ہے متوفی کے شوہر اور سسرال والوں کا دعویٰ ہے کہ خاتون نے گھریلو جھگڑے کے باعث گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی متوفی کی ماں شانتی دیوی مظفر پور ضلع کی پیر تھانہ حلقہ کے موہن پور باشندہ نے اپنے داماد لال بابو یادو اور اس کے اہل خانہ پر جہیز کے لیے اسے ہراساں کرنے اور گلا دبا کر قتل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس کو اپنے بیان میں اس نے بتایا کہ اس کی بیٹی کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کے دو بیٹے تین سالہ سدھارتھ اور دو سالہ پریانشو ہے۔ اس کا داماد فرید آباد میں مزدوری کرتا ہے۔ اسے سسرال میں جہیز کے لیے ہراساں کیا جاتا تھا جس کی وجہ سے وہ ایک سال سے اپنے والدین کے گھر تھی 4 دسمبر کو وہ مین ٹولہ میں اپنے سسرال گھر واپس آئی کل رات تقریباً 8 بجے اس نے اپنی بیٹی سے فون پر بات کی اس دوران اس کے داماد کا اس کی بیٹی سے جھگڑا ہو گیا جمعہ کی صبح آٹھ بجے داماد نے فون کر کے بتایا کہ آپ کی بیٹی نے خودکشی کر لی ہے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجتے وقت متوفی کے ماموں شنکر رائے اور دیگر رشتہ داروں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دونوں بچوں کے مستقبل کا کوئی تصفیہ ہونا چاہیے اس کے بعد ہی پوسٹ مارٹم کیا جائے۔ پولیس اور گاؤں والوں نے کسی طرح خاتون کے ناراض کنبہ والوں کو سمجھایا اور معاملہ کو ٹھنڈا کرایا۔ متوفی کے شوہر لال بابو یادو اور سسر ارجن یادو کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے تھانہ صدر بسنت کمار نے بتایا کہ متوفی کی والدہ کے بیان کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جارہی ہے

