جبل پور میں کپڑے کے شوروم میں لگی شدید آگ

تاثیر 4 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جبل پور، 4 دسمبر: شہر کے مصروف ترین علاقے میں ایک آتشزدگی کا پورا دن بھی نہیں گزرا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کپڑے کے ایک شوروم میں دوسرا بڑا آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا۔ شہر کے بڑے فوارہ علاقے کے گھمنڈی چوک واقع ریڈی میڈ گارمنٹس کے شوروم اتیشے کلیکشن میں دیر رات اچانک شدید آگ لگ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق دکان بند ہونے کے کچھ وقت بعد دھواں اٹھتا دیکھا گیا تھا۔ ابتدائی جانچ میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ غالباً شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہوگی۔