رکن اسمبلی بانہال نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

تاثیر 26 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 26 دسمبر: نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور ایم ایل اے بانہال سجاد شاہین نے حلقہ ترقیاتی فنڈ (سی ڈی ایف) کے تحت بانہال میں متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں کا مقصد عوامی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانا اور عوام کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے، جن پر مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔
افتتاح کیے گئے منصوبوں میں عیدگاہ بانہال کی تزئین و آرائش، رادھے کرشن مندر کی خوبصورتی میں اضافہ، وارڈ نمبر 4 میں فٹ پاتھ کی تعمیر، مسجد اہلِ حدیث کے قریب بشلری نالہ پر حفاظتی کام، سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال میں تعمیراتی سرگرمیاں اور مدرسہ فیض الاسلام بانہال کے تحفظ سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے سجاد شاہین نے کہا کہ ان منصوبوں سے جامع اور ہمہ گیر ترقی کے تصور کو فروغ ملتا ہے، جس میں تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کو یکساں اہمیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندر ہو یا مسجد، سب کی ترقی اور تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جو بانہال کی دیرینہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی روشن مثال ہے۔