تاثیر 11 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ، 11/ دسمبر (تاثیر بیورو) نیوٹیا بھاگیرتھی ویمن اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر نے نیو ٹاؤن اسپتال میں جدید پیڈیا ٹرک ملٹی اسپیسلیٹی سینٹر کا افتتاح کیا، جس کا افتتاح امبوجا نیوٹیا گروپ کے چیئرمین ہرش وردھن نیوٹیا نے انجام دیا۔ نئے شعبے کے قیام سے اسپتال کی گنجائش بڑھ کر 220 بستروں تک پہنچ گئی ہے۔
سینٹر میں بچوں کے دل، اعصاب، گردے اور دیگر پیچیدہ امراض کے علاج کے لیے پیڈیا ٹرک کیتھ لیب، کارڈیک سرجری اوٹی، ڈائیلیسس یونٹ، 1.5 ٹیسلا ایم آر آئی اور 160 سلائس سی ٹی اسکین جیسی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ پیڈیا ٹرک کارڈیالوجی، نیفرو لوجی، نیورولوجی، گیسٹرو، یورولوجی، سرجری اور آرتھو پیڈکس سمیت متعدد سپر اسپیسلیٹی بھی دستیاب ہوں گی۔
اسپتال میں این آئی سی یو، پی آئی سی یو، ایمرجنسی خدمات اور بچوں کے لیے دوستانہ ماحول پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ہرش وردھن نیوٹیا نے کہا کہ یہ سینٹر بچوں کو محفوظ، حساس اور معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کے عزم کی توسیع ہے۔
نیوٹیا بھاگیریتھی سینٹر 2002 سے خواتین و بچوں کی صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے، جب کہ نیا یونٹ اس وژن کو مزید آگے بڑھائے گا۔

