محمد شہباز سلفی رشتہ ازدواج سے منسلک ، احبابوں نے دعاؤں سے نوازا

تاثیر 8 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضاامام):مدہو بنی ضلع کے تحت اجڑا  گاؤں  باشندہ فیروز احمد سلفی کے صاحبزادے محمد شہباز سلفی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ۔ ان کا نکاح ریوڑا گاؤں باشندہ ماسٹر محمد نعمت اللہ کی دختر  عامرہ نصرت کے ہمراہ ہوئی ، نکاح میں سیاسی سماجی ملی سرکردہ لوگوں کے علاوہ پروفیسر ارشد سلفی ، افضل حسین ، سینیر صحافی عاقل حسین بیر و چیف قومی تنظیم مدہوبنی ، صحافی فرید صدیقی ، مولانا صفات صاحب ، حافظ عقیل احمد  ، احتشام الحق عرف لڈن ،  وحیدالزماں سلفی استاذ مدرسہ احمدیہ سلفیہ دربھنگہ ، قاری ارشاد صاحب استاذ مدرسہ اسلامیہ جھگڑوا مسجد اندرون قلعہ دربھنگہ ، محمد شہنواز ، ثاقب وصی ، ماسٹر محمد پرویز استاذ مڈل اسکول پیغمبر پور ، محمد علی ، محمد پرویز   سمیت کئ لوگوں کی شرکت ہوئی ۔ تقریب نکاح میں شرکت ہونے والے مہمانان کرام کا استقبال اور تقریب نکاح کے بعد ضیافت کا بھی اہتمام بھی کیاگیا ، تقریب نکاح میں دارلعلوم احمدیہ سلفیہ کے ممتاز استاذ مولانا وحیدالزماں سلفی نے نکاح پڑھایا ، محمد شہباز سلفی کو اپنی ازدواجی زندگی سے وابستہ ہونے پر مدرسہ دارالسلام دیورا بندھولی کے صدر مدرس اور جالے بلاک حلقہ سے اُردو اخبار کے مشہور صحافی ریاض حسین سلفی نے خصوصی مبارکباد پیش کی اور نو عروس جوڑے کو دعاؤں سے نوازا ۔  9 دسمبر بروز منگل اپنے رہائش گاہ اجر میں پر تکلف طعام ولیمہ کا اہتمام کیا جائے گا ۔