این سی ایس ایم میں دیوالی کے یونیسکو ثقافتی ورثہ فہرست میں اندراج پر ملک گیر جشن

تاثیر 11 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کلکتہ/نئی دہلی، (پریس ریلیز) نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم (NCSM) نے دیوالی کو یونیسکو کی غیر محسوس ثقافتی ورثہ کی نمائندہ فہرست میں شامل کیے جانے پر ملک بھر میں خصوصی پروگرام منعقد کیے۔ کلکتہ میں این سی ایس ایم کے ہیڈکوارٹر میں ڈی جی اے ڈی چودھری اور دیگر افسران نے علامتی طور پر دیا روشن کر کے تقریبات کا آغاز کیا، جبکہ عمارت کو خصوصی طور پر منور بھی کیا گیا۔
ملک کے 26 سائنس سینٹروں میں دیوالی کی روایات، ثقافتی اہمیت اور روشنی کے سائنسی پہلوؤں پر مبنی نمائشیں، آگاہی سیشن، سائنسی ڈیمونسٹریشن، رنگولی و دیا تھیم تخلیقی سرگرمیاں اور عوامی پروگرام منعقد ہوئے۔
اس تعلق سے ڈی جی اے ڈی چودھری نے کہا کہ دیوالی کا یونیسکو فہرست میں شامل ہونا “قوم کا فخر اور بھارت کی ثقافتی عظمت کا عالمی اعتراف ہے”۔ ڈپٹی ڈی جی انوراگ کمار نے اسے ’’زندہ ورثے کے تحفظ کے لیے بھارت کی سنجیدہ کوششوں‘‘ کا ثبوت قرار دیا۔
دیوالی یونیسکو کی عالمی فہرست میں شامل ہونے والا سولہویں بھارتی ثقافتی عنصر ہے، جو امید، روشنی اور خیر کی فتح کی علامت کے طور پر دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔