نالندہ میں این آئی اے کی چھاپہ ماری کچھ بھی ہاتھ نہیں لگی ٹیم کو

تاثیر 4 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(دانش)آج علی الصباح این آئی اے اور ایس ٹی ایف کی ٹیم کے ذریعہ ضلع کے دو الگ الگ جگہوں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ سب سے پہلے مشترکہ ٹیم نے بہار تھانہ حلقہ کے بارہ دری محلہ باشندہ محمد پرویز کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس کے بعد بھاگن بیگھہ اوپی حلقہ کے باشندہ راجیندر یادو کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔ چھاپہ ماری کے دوران ان دونوں مقامات سے کسی بھی طرح کے غیر قانونی سامان کی برآمدگی نہیں ہوئی ہے۔ ٹیم کے ذریعہ گھر کے منسلک افراد سے صرف تحقیقات کی گئی ہے۔ معلوم ہو کہ گذشتہ چھہ ماہ قبل ان دونوں مقامات پر نالندہ پولس نے کاروائی کی تھی۔ جس میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔ اسی بنیاد پر آج پھر مشترکہ طور پر چھاپہ ماری کی گئی ہے۔ چھاپہ ماری کے بعد علاقہ میں آج موضوع چرچہ بنی رہی۔