تاثیر 24 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 24 دسمبر:پٹنہ کے اپنے دو روزہ دورہ کے آخری دن بدھ کے روزبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ایگزیکٹو صدر نتن نوین نے پٹنہ میٹروپولیٹن ریجن کے اندر بانکی پور اسمبلی حلقہ میں بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل اے) -2 اور منڈل کور ٹیموں کی ایک اہم تنظیمی میٹنگ کی۔ اجلاس کا مقصد حالیہ اسمبلی انتخابات کے تجربات کا جائزہ لینا اور ا?ئندہ کی تنظیمی حکمت عملی کے بارے میں کارکنوں کی رہنمائی کرنا تھا۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نتن نوین نے حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حاصل کی گئی کامیابی پر تمام پارٹی کارکنوں بشمول بی ایل اے 2 کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل اے2 نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی بھاری اکثریت سے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ انتخابی فہرستوں (ایس ا?ئی ا?ر) کی گہری نظر ثانی کے دوران کارکنوں نے انتہائی لگن اور عزم کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیئے۔

