شادی میں چلی گولی سے ایک شخص ہلاک،اسلحہ کے ساتھ پولس نے تین افراد کو کیا گرفتار

تاثیر 1 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع شیو ساگر تھانہ علاقے کے تھنوا گاؤں میں شادی کی تقریب میں خوشی کا ماحول آج کی گزری شب تقریباً ایک بجے غمگین ہو گیا، جب جیمال کی تقریب جاری تھی کچھ لوگوں نے اسٹیج کے پیچھے جشن منانے کیلئے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک شخص کو گولی لگی جس سے وہ ہلاک ہو گیا، شادی میں خوف و ہراس پھیل گیا، وہاں موجود لوگوں نے زخمی شخص کو علاج کیلئے طبی مرکز پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔ متوفی نندن کمار سنگھ عمر 50سال بکسر ضلع کے مرحوم وجئے بہادر سنگھ کا بیٹا ہے ۔ واضح ہو کہ ہرش کمار سنگھ کی بہن کی شادی اتوار کی شب تھنوا گاؤں میں ہو رہی تھی اور کنچن پور سے بارات آئی تھی، پورا گاؤں جشن کے موڈ میں تھا کہ اچانک کچھ لوگوں نے جشن منانے کیلئے ہرش فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہاں موجود نندن کمار سنگھ کو گولی لگ گئی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شیو ساگر تھانہ کی پولس وہاں پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام ​​بھیجا ۔ صدر ڈی ایس پی 1 دلیپ کمار نے بتایا کہ واقعہہ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے پستول بھی برآمد ہوا ہے، مزید تحقیقات کے ساتھ دیگر مفرور ملزمان اور ساتھیوں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے چھاپہ ماری جاری ہے۔