تشخیصی آزمائشوں کی تکمیل کے بعد آکاش این جی میزائل کی تیاری کا راستہ صاف

تاثیر 24 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 24 دسمبر : نئی نسل کا آکاش-این جی میزائل جلد ہی فضائیہ اور ہندوستانی فوج کے لیے دستیاب ہو گا، کیونکہ اس کی تیاری کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ یہ میزائل سسٹم ایک جدید اور طاقتور فضائی دفاعی نظام ہے جو بیک وقت 10 اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل دفاعی نظام زمین پر 80 کلومیٹر اور ہوا میں 20 کلومیٹر تک لڑاکا طیاروں، کروز میزائلوں، ڈرونز اوریو اے وی کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس کی شمولیت سے ملکی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر تقویت ملے گی۔
حیدرآباد میںڈی آر ڈی او کے ریسرچ سینٹرعمارت نے آکاش-این جی ہتھیار سسٹم کو اعلیٰ جنگی مشق کی صلاحیت اور کم رڈار کراس سیکشن ( آر سی ایس )والے جدید جنگی طیاروں کو روکنے لئے تیار کیا ہے۔
اس کی تعمیر بھارت ڈائنامکس لمیٹیڈ(بی ڈی ایل) نے کیا ہے ۔ تقریباً 96% دیسی ٹیکنالوجی پر مبنی، ملک کے سب سے اہم میزائل سسٹم، آکاش-این جی، کو اب دوسرے ممالک کو برآمد کرنے کے لیے حکومتی منظوری مل گئی ہے۔ جبکہ آکاش-این جی کی رینج 40-50 کلومیٹر ہے، لیکن ٹھوس راکٹ موٹر کا استعمال کرتے ہوئے اس کی رینج کو 80 کلومیٹر سے زیادہ کر دیا گیا ہے۔