تاثیر 12 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 12 دسمبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے سینئر لیڈر شیوراج پاٹل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاٹل نے اپنی طویل عوامی زندگی کے دوران سماج اور قوم کی خدمت کو اولین ترجیح دی۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ شیوراج پاٹل کا انتقال سیاست اور سماج کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے گزشتہ برسوں میں پاٹل کے ساتھ اپنی بہت سی بات چیت کو یاد کیا اور بتایا کہ پاٹل نے چند ماہ قبل ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی تھی۔

