تاثیر 14 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی 14دسمبر ( ذوالقرنین) پرجاپتی برہما کماری ایشوریہ یونیورسیٹی پنچوٹی کالونی بڑی پٹن دیوی پٹنہ سیٹی میںواقع برہما کماری سینٹر کا 20واں یوم تاسیس بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا برہما کماری سینٹر کی انچارج چیف B.K,RANI دیدی کی قیادت میں 20و یں یوم تاسیس کی تقریب منائی گئی اس موقع پربرہمن بھوگ کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریباً300عقیدت مند شامل ہوئے وہیں اس موقع پر میڈیا کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ 20 ویں یوم تاسیس کو کامیاب بنایا اور سنٹر انچارج B.K RANIکو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی نگرانی اور بہتر قیادت میں یہ سنٹر آج اپنا 20سال مکمل کیا جو قابل تعریف ہے اس موقع پر دینک بھاسکر سے اشوک کمار روزنامہ آج سے سنجیون جموار ساگر کمار ساحل اور روزنانہ چوتھی وانی گووند پانڈے وغیرہ شا مل تھے وہیں سینٹر سے عقیدت رکھنے والوں میں ڈاکٹر این سی ما تھر کمل بھائی منیش بھائی پرکاش بھائی راج کمار بھائی ببیتا بہن نرملا بہن ریچا بہن جیوتی بہن ششما ماتا وغیرہ نے شرکت کی ۔

