تاثیر 16 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 16 دسمبر :وجے دیوس کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو راشٹرپتی بھون میں ’پرم ویر دیرگھا‘ کا افتتاح کیا۔ اس گیلری میں ملک کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز پرم ویر چکر سے سرفراز سبھی 21 بہادروں کی تصویریں نمائش کی گئی ہیں۔
اس موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان، ٓآرمی چیف جنرل اپیندر دویدی، ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، نیوی چیف ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔
پرم ویر دیرگھا کا مقصد قوم کی حفاظت میں غیر معمولی ہمت، بہادری اور قربانی کا تعارف دینے والے قومی ہیروز کے بارے میں مہمانوں کو آگاہ کرنا ہے۔ یہ پہل مادر وطن کی خدمت میں اپنی جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی یاد کو عزت دینے کی بھی کوشش ہے۔

