تاثیر 27 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
چھپرہ(نقیب احمد)
انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سارن ضلعی یونٹ مجبور لوگوں کو سخت موسم سے بچانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔اس مقصد کے لیے ضرورت مندوں کو کمبل فراہم کیے جا رہے ہیں۔کمبل کی تقسیم کے تیسرے دن شہر کے ہولی کراس اسکول میں ایک درجن منتخب افراد میں کمبل تقسیم کیے گئے۔مستفید ہونے والوں میں شیل کماری،لاڈو خاتون،راجندر کمار،محمد شکیل،فاطمہ،لالسا دیوی،وکی کمار،مالتی دیوی،راماوتی،معصومہ،خوشبو، شوبھا،چھٹی لال،مونو،پریم،تارا،شاہدہ،ہیرا دیوی،پرمود کمار،گریجا دیوی،لال بابو،راجندرا دیوی، راجودی،سوبھا دیوی،سوبھا دیوی،مستقیم اور شاہینہ فاطمہ شامل ہیں۔اس موقع پر تنظیم کے سکریٹری زینت زرینہ مسیح،خزانچی ڈاکٹر سریش سنگھ،ڈاکٹر ہریندر سنگھ،ڈاکٹر شہزاد عالم،سی اے امیت،ڈاکٹر ششی پراشر،ایڈوکیٹ سنیتا کماری،بشر اعظمی،عادل وغیرہ موجود تھے۔

