ریلائنس جیو نے’ ہیپی نیو ایئر 2026 ‘ پلانس لانچ کئے

تاثیر 15 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی۔ 15؍ دسمبر۔ 2025۔ جیو نے ہندوستان میں اپنے پری پیڈ صارفین کے لیے ’ہیپی نیو ایئر پلان2026‘ کا اعلان کیا ہے۔ پلان میں 28 دن کی میعاد ہے اور یہ 5 جی ڈاٹا کے2 جی بی فی دن پیش کرتا ہے۔ اس ماہانہ پلان کے ساتھ، ٹیلی کام آپریٹر نے ایک نئے سالانہ پلان اور ڈیٹا ایڈ آن پلان کی بھی نقاب کشائی کی ہے۔ تمام پلانس گوگل جیمنی پرو اے آئیسروس اور منتخب ا و ٹی ٹی پلیٹ فارمز تک رسائی پیش کرتے ہیں۔ سالانہ پلان کی لاگت 3,599 روپے ہے، جبکہ ایڈ آن پلان کی لاگت 103 روپے ۔سالانہ پلان 2.5GB ڈیٹا فی دن پیش کرتا ہے، جبکہ فلیکسی پیک 5 جی بی کل ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔ٹیلی کام آپریٹر نے اپنی ویب سائٹ کو تین نئے ریچارج پلانز کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا ہے، جو ڈیٹا پیک، سالانہ پلانز، او ٹی ٹی رسائی، اور اےآئی خدمات پیش کرتے ہیں۔ ہیپی نیو ایئر پلان کی لاگت 500 روپے ہے اور ان لمیٹڈ 5G رسائی کے ساتھ فی دن 2GB ڈیٹا کے ساتھ 28 دن کی میعاد فراہم کرتا ہے۔ اس میں ان لمیٹڈ کالزاور روزانہ 100 ایس ایم ایس بھی شامل ہیں۔صارفین کو 500 روپے کے پلان کے ساتھ منتخب اسٹریمنگ پلیٹ فارمز جیسے لیونگ گیٹ پلے، ڈسکوری پلس، سن این ایکس ٹی، کنچھا لنکا، مراٹھی پلانیٹ، چوپال، ہوئچوئی، فین کوڈ، جیو ٹی اور جیو اے آئی کلاوڈتک بھی رسائی حاصل ہوگی۔ مزید برآں، ہیپی نیو ایئر پلان 18 ماہ کی مفت گوگل جیمنی پرو سبسکرپشن کے ساتھ آتا ہے جس کی قیمت 35,100 روپے ہے۔سالانہ پلان کی لاگت 3,599روپے ہے جو 365 دنوں کے لیے 2.5GB یومیہ ڈیٹا، اور لامحدود 5G ڈیٹا پیش کرتا ہے۔ دیگر فوائد میں لامحدود کالز، ایس ایم ایس اور جیو ٹی وی، جیو اے آئی کلاوڈ تک رسائی شامل ہے۔ اس پلان میں 18 ماہ کا گوگل جیمنی پرو پلان بھی شامل ہے۔گوگل جیمنی پرو پلان صرف 18 سال اور اس سے اوپر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔آخر کار، جیو نے ایک نیا فلیکسی پیک متعارف کرایا ہے جس کی قیمت 103 روپے ہے جو 28 دنوں کے لیے کل ڈیٹا کا 5GB پیش کرتا ہے۔ صارفین اپنی ضروریات کی بنیاد پر ایک او ٹی ٹی بنڈل کا انتخاب کر سکتے ہیں۔یہ نئے پلانس جیو کی ویب سائٹ، MyJio ایپ اور آف لائن آؤٹ لیٹس کے ذریعے دستیاب ہیں۔