راجد لیڈر مشتاق عالم نے مریضوں اور ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کیا

تاثیر 6 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ٹھاکرگنج (محمد شاداب غیور)
پرکھنڈ کے مانکپور کاؤں کے رہائشی راجد لیڈر و سماجی کارکن مشتاق عالم نے ہفتہ کے روز بڑھتی سردی کے پیشِ نظر درجنوں ضرورت مند اور مریضوں کے درمیان کمبل تقسیم کیے۔ کمبل تقسیم کا پروگرام اُن کے رہائش گاہ مانکپور کے علاوہ ٹھاکرگنج شہر کے واقع کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں منعقد کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں مقامی شہری موجود تھے۔ اس دوران درجنوں مریضوں کے علاوہ بزرگوں اور خواتین کو بھی کمبل فراہم کیے گئے۔ مشتاق عالم نے اس موقع پر کہا کہ سماج کے کسی بھی طبقے کو سردی سے بچاؤ کے لیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ معاشرے کا غریب اور کمزور طبقہ ہر موسم میں طرح طرح کی دشواریوں سے گزرتا ہے، اس لیے سماج کے باوسیلہ افراد کو آگے بڑھ کر مدد کرنی چاہیے۔
کمبل ملنے کے بعد مستفید افراد کے چہروں پر خوشی دیکھی گئی اور لوگوں نے راجد رہنما کے اس اقدامی اور انسانی خدمت کے جذبے کی خوب تعریف کی۔ شہریوں نے کہا کہ کڑاکے کی سردی میں غریب خاندان سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، لہٰذا ایسے سماجی کام واقعی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر جاوید عالم، ڈاکٹر سنجے، ڈاکٹر سبودھ کمار چودھری، محمد مصطفیٰ، سرپنچ ناصر عالم سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔ آخر میں مشتاق عالم نے کہا کہ آئندہ بھی ضرورت پڑنے پر اسی طرح امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور راجد ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔