اٹلی میں حماس کے لیے چندہ جمع کرنے والے 7 مشتبہ افراد گرفتار

تاثیر 28 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

روم،28دسمبر:اٹلی کی پولیس نے ہفتہ کے روز بتایا ہے کہ اس نے 7 ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر شبہ ہے کہ انہوں نے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے لیے لاکھوں یورو جمع کیے ہیں۔پولیس نے دو اور ایسے لوگوں کے لیے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جو ملک سے باہر رہتے ہیں۔پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تین ایسی تنظیمیں کام کر رہی ہیں جو باضابطہ طور پر فلسطینی شہریوں کی حمایت کرتی ہیں لیکن مبینہ طور پر وہ بھی حماس کو فنڈنگ دیتی ہیں۔ ان کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ جن 9 افراد پر شبہ ہے کہ وہ حماس کے لیے فنڈنگ کا اہتمام کرتے ہیں انہوں نے تقریباً 7 ملین یورو کی رقم جمع کی جو حماس اور اس سے جڑے لوگوں کے لیے ہے۔