تاثیر 3 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 3 دسمبر:: ایس جی پائپرز نے ہیرو ہاکی انڈیا لیگ کے سیزن 2 کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ہندوستانی اسٹار فارورڈ نونیت کور ایک بار پھر خواتین ٹیم کی قیادت کریں گی جب کہ تجربہ کار آسٹریلیائی کھلاڑی کیٹلن نوبز کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ہندوستانی دفاعی کھلاڑی اور اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے جرمن پریت سنگھ کو مردوں کی ہاکی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ آسٹریلیائی مڈ فیلڈر کائی ولوٹ کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔
گزشتہ سیزن میں جرمن پریت سنگھ کی شاندار کارکردگی اور ایشیا کپ 2025 میں ان کے اہم کردار نے انہیں کپتانی کے لیے موزوں انتخاب بنایا۔ کائی ولوٹ نے اپنے تجربے، فٹنس اور میچوں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت سے ٹیم انتظامیہ کو متاثر کیا۔ انہوں نے حال ہی میں ہاکی کلب میلبورن کے ہاکی ون لیگ ٹائٹل میں کلیدی کردار ادا کیا۔
نونیت کور کی قیادت میں خواتین کی ٹیم نے گزشتہ سیزن میں موثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اب آسٹریلیا کی کیٹلن نوبز کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جو ٹیم کے دفاع اور حکمت عملی کو مضبوط کریں گی۔ نوبز نے پرتھ تھنڈرسٹکس کے ساتھ 2025 ہاکی ون فائنلز کا ٹائٹل جیتا تھا۔
مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹم اوڈینالر نے کہا، ”جرمن پریت اپنے تجربے اور لگن کو ٹیم میں لائیں گے اور انہیں اعلیٰ سطح پر لے جائیں گے۔ کائی ولوٹ اپنی پختگی اور مہارت سے مضبوط سمت فراہم کریں گے۔ پوری ٹیم جلد ہی ہندوستان میں جمع ہوگی، اور ہم بہترین نتائج کے لیے تیار ہیں۔

