تاثیر 24 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رائے پور، 24 دسمبر :۔چھتیس گڑھ کے معروف ادیب اور گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ ونود کمار شکل کا منگل کی شام کو 89 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے بدھ کو آنجہانی ونود کمار شکل کو آخری خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شیلیندر نگر، رائے پور میں واقع رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعلیٰ نے ان کی میت پر پھولوں گلدستہ چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی روح کی تسکین کے لئے دعا کی
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سائے نے آنجہانی مسٹر شکل کی جسد خاکی کو کندھا دیا اور انہیں جذباتی الوداع کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور گہرے تعزیت کا اظہار کیا اور لاتعداد قارئین اور ادب سے محبت کرنے والوں کے لیے یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت کے لیے دعا کی۔

