تاثیر 10 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف(محمددانش)جب سے ریاستی سرکار نے اپنا عہدہ سنبھالا ہے تب سے بہارشریف میں نگر نگم کی جانب سے تجاوزات پر قابو پانے کے غرض سے نگر نگم کی پوری ٹیم لگی ہوئی ہے۔ جس کے وجہ کر پورے شہری علاقہ میں افرا تفری کا ماحول قائم ہوگیا ہے۔ آج نگر نگم انتظامیہ کے ذریعہ پل چوراہا کے نزدیک تجاوزات ہٹانے کے دوران دکاندار سدھاکر کمار زخمی ہو گیا ہے۔ زخمی مسٹر کمار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صرف دس منٹ کا وقت مانگا تھا باوجود اس کے نگر نگم انتظامیہ کے ذریعہ بلڈوزر کاروائی شروع کر دی گئی۔ اور دکان کا شیشہ میرے جسم پر آ کر گر گیا۔ جس سے میں شدید طور پر زخمی ہو گیا ہوں۔ صدر اسپتال میں علاج کے دوران مسٹر کمار نے کہا کہ نگر نگم زبردستی مہم چلا رہی ہے۔ حالانکہ اس میں زخمی ہوئے شخص کی حمایت میں مقامی دکانداروں نے سڑک جام کر کافی دیر تک مظاہرہ کرتے نظر آئے۔ بعد میں مقامی تھانہ کی مدد سے جام پر قابو پایا جاسکا۔

