تاثیر 8 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور (منہاج عالم)، بہار کے سینئر سماجی کارکن رضوان خان نے بھارت کی صدر محترمہ در وپدی مُرمُو جی، بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی، بہار کے محترم گورنر آرف محمد خان، بہار کے وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار صاحب، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری جی، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ جناب وجے سِنہا جی، بھاگلپور کے رکن پارلیمنٹ جناب اجے منڈل جی، بھاگلپور شہر کے رکن اسمبلی جناب روہت پانڈے، نگر نگم کی میئر محترمہ بسوندر لال جی، نگر نگم کے ڈپٹی میئر جناب صلاح الدین احسن، سابق مرکزی وزیر جناب سید شاہنواز حسین صاحب، بہار سنی وقف بورڈ بھگلپور کے ضلع صدر جناب ڈاکٹر مظہر اختر شکیل صاحب سے تعاون کی اپیل کی ہے۔رضوان خان نے گزارش کرتے ہوئے بتایا کہ 14 نومبر 2025 کو صبح تقریباً 6:30 بجے حضرت شہباز محمد بھاگلپور کی درگاہ مسجد مولانا چک بھاگلپور میں نماز پڑھنے کے دوران ان کے ہاتھ پاؤں لڑکھڑانے لگے۔ جس کی وجہ سے رضوان خان اپنی عبادت بھی پوری نہیں کر سکے۔ رضوان خان 13 اگست 2025 سے 14 نومبر 2025 تک لگاتار صبح کے وقت حضرت کے دربار میں حاضری دیتے رہے تھے۔ 14 نومبر 2025 کو گھر واپس لوٹتے ہوئے بیمار ہو جانے کی وجہ سے وہ راستے میں اور زیادہ طبیعت خراب ہو جانے کے سبب اپنے گھر کی سیڑھی پر چڑھنے کے دوران سیڑھی پر ہی بیٹھ گئے۔ انہوں نے اپنی بیوی، بھائی اور گھر والوں کو آواز لگائی۔ بیوی اور بھائی دوڑتے ہوئے ان کے پاس آئے اور انہیں اٹھا کر گھر تک لے گئے۔ان کا بایاں ہاتھ اور پیر کام کرنا بند کر دیا۔گھر والے شام 4:00 بجے انہیں علاج کے لیے بھاگلپور شہر کے ایک نجی ڈاکٹر کے پاس لے گئے، جہاں ڈاکٹر نے ابتدائی علاج کے بعد سی ٹی اسکین کروایا اور پھر بہتر علاج کے لیے انہیں بھاگلپور سے باہر ایک اچھے ڈاکٹر سے علاج کرانے کے لیے سلی گوڑی بھیج دیا۔ رضوان خان اس سے پہلے 5 ستمبر 2023 کو بھی ہیمرج کا شکار ہوئے تھے، اُس وقت کم نقصان ہوا تھا اور بایاں ہاتھ پیر کام کرنا تو بند کیا تھا لیکن 3 دن ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد وہ اپنے پیروں پر چلنے لگے تھے۔ لیکن اس بار زیادہ نقصان ہونے کی وجہ سے وہ ایک ہفتے تک نجی ہسپتال میں داخل رہے اور ڈاکٹر نے انہیں گھر پر رہ کر دوا کھانے کے ساتھ ساتھ فزیو تھراپی کرانے کو کہا ہے۔ ان کے جلد صحت مند ہونے کے لیے سبھی لوگ دعا کر رہے ہیں۔ ان کی دیکھ بھال میں آج گھر خاندان کے سبھی لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پریشانی کی اس گھڑی میں بھائی بہن تن من سے خوب مدد کر رہے ہیں۔سماجی خدمات اور اپیل:رضوان خان نے ایک سماجی کارکن کے طور پر اپنے بھاگلپور

