پیر میں فریکچر سے ہسپانوی اسٹار فٹبالر بونمتی نیشنز لیگ کے فائنل سے باہر

تاثیر 1 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، یکم دسمبر :اسپین کی مڈ فیلڈر ایتانا بونمتی نیشنز لیگ کے فائنل کے دوسرے مرحلے سے باہر ہو گئیں۔ اتوار کو ٹریننگ کے دوران ان کا بایا فیبولا(پیر کی ہڈی) میں فریکچر ہو گیا تھا۔
بون متی نے جمعے کو جرمنی کے خلاف ویمن نیشنز لیگ کے فائنل کے پہلے مرحلے میں حصہ لیا جو 0-0 سے برابری پر ختم ہوا۔ اس کے بعد ٹیم دوسرے مرحلے کی تیاری کر رہی تھی، جو 2 دسمبر کو ایسٹا ڈیو میٹرو پولیتانو میں کھیلا جانا ہے۔
رائل ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے مطابق اتوار کو ہونے والے طبی معائنے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایتانا بونمتی کے بائیں فبیولا میں فریکچر ہے۔ کھلاڑی اب بارسلونا واپس آئے گی اور وہاں سے اپنی صحت یابی کا آغاز کرے گی۔
یہ چوٹ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب 27 سالہ بونمتی کا سال قابل ذکر گزرا ہے۔ وہ تین بار ویمنز بیلن ڈی آر جیتنے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں، بارسلونا کے ڈومیسٹک ٹریبل میں کلیدی کردار ادا کیا، اور اسپین کے ساتھ یورو 2025 کے فائنل میں پہنچی۔