تاثیر 23 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 23 دسمبر:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ایگزیکٹو صدر نتن نوین منگل کے روز پٹنہ پہنچے اور ا?ئندہ تین درجے پنچایتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کارکنوں کے ساتھ کئی اہم باتیں شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے جڑے رہنا ہی لیڈر کی اصل پہچان ہے۔
مقامی ملر ہائی اسکول کے میدان میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نتن نوین نے کہا کہ 30-2025 میں بہار یقینی طور پر ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، جس میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے بڑے مواقع اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوگی۔ بہار کو ا?گے لے جانے کے لیے تمام پارٹی کارکنوں کو محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا، “ہم 2022 کے مینڈیٹ پر کھڑے ہیں، اس لیے ہماری ذمہ داری بھی بہت بڑی ہے۔ ہمیں عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ پنچایت سے لے کر پارلیمنٹ تک کارکنان کو متحرک رہنا چاہیے۔ بہار میں بہت جلد پنچایتی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اپنے اپنے علاقوں میں جائیں اور عوام سے جڑ کر کام کریں۔”

