سوڈانی حکومت کی بین الاقوامی اور علاقائی نگرانی میں مکمل جنگ بندی کی تجویز

تاثیر 23 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

خرطوم،23دسمبر:سوڈان کے وزیر اعظم کامل ادریس نے ایک امن منصوبے کا اعلان کیا ہے جس میں بین الاقوامی اور علاقائی نگرانی کے تحت مکمل جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے۔ پیر کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ جاری تنازع کی وجہ سے سوڈان کو بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔کامل ادریس کے مطابق اس منصوبے میں اقوام متحدہ، افریقی یونین اور عرب لیگ کی نگرانی میں مکمل جنگ بندی اور باغی ملیشیاؤں کو غیر مسلح بنانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر سزا یافتہ جنگجوؤں کے لیے اسلحہ چھوڑنے، فوجی زندگی سے علیحدگی اور معاشرے میں دوبارہ شمولیت کے پروگرام نافذ کیے جائیں گے تاکہ وہ شہری زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے بغیر امن ممکن نہیں۔