تاثیر 16 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی16 دسمبر ( ذوالقرنین) معذورافراد کے لئے ذریعہ معاش ہنر مندی کی نشوو نمااور کاروبارکو فروغ دینے کے مقصد سے تین سالہ سووالمبن پروجیکٹ کو آج باقاعدہ طور پر شروع کیا گیا اس پروجیکٹ کے تحت پٹنہ اور مظفر پور اضلاع کے آٹھ بلاکس ( پٹنہ اور چار مظفر پور میںچار ) میں کل 1400 معذور افراد کی مدد کی جائے گی سی ایس آر کے تحت ایس بی آئی فاؤنڈیشن کے مالی تعاون کے ساتھ ایکشن ایڈ ایسوسی ایشن کے ذریعہ اس پروجیکٹ کو کیا جا رہا ہے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنجے پرکاش منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرSBI فاؤنڈیشن نے کہاSBI فاؤنڈیشن میں ہمارا ماننا ہے کہ مالی آزادی حقیقی شمولیت کی بنیاد ہے سواالمبن پروجیکٹ کے ذریعے ہم تین سالوں کے دوران پٹنہ اور مظفر پور کے چار بلاکس میں کل 1,400 معذور افراد کی مدد کر رہے ہیں ایکشن ایڈ ایسوسی ایشن کے ساتھ شراکت میں یہ پروجیکٹ ہماری توجہ مہارت کی ترقی مالیاتی خدمات تک رسائی اور بنیادی سہولیات پر مرکوز ہے معذور افراد کو پائیدار آمدنی کے ذرائع تیار کرنے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایکشن ایڈ ایسوسی ایشن کے فائنانس ڈائریکٹر مسٹر وینکٹیشور نائک نے معذوری کے مسائل کے لیے تنظیم کے مسلسل عزم کا اعادہ کیامسٹر ونے اوہدر ڈائریکٹر (سوشل آڈٹ) حکومت بہار نےSBI فاؤنڈیشن اور ایکشن ایڈ ایسوسی ایشن کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی اور اسے جامع ترقی کی طرف ایک اہم قدم قرار دیاتقریب کے دوران پٹنہ اور مظفر پور کے مستفید ہونے والوں نے اپنے تجربات کا اظہار کیا اس موقع پرSBI فاؤنڈیشن کے ایم ڈی نے سات مستفیدین کو ہر ایک کو 1 لاکھ کی روزی روٹی امداد فراہم کی پانچ معذور افراد میں وہیل چیئرز بھی تقسیم کی گئیںایکشن ایڈ ایسوسی ایشن کے ریجنل مینیجر مسٹر سوربھ کمار نے دونوں اضلاع میں پروجیکٹ کے خاکہ مقاصد اور عمل آوری کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی مسٹر ششی بھوشن نائب صدرسینٹر آف ایکسیلنس فار ڈس ایبلڈ اور مسٹر وکاس دوبے اسسٹنٹ مینیجر سینٹر آف ایکسیلنس فار ڈس ایبلڈ بھی اس تقریب میں موجود تھے اور انہوں نے معذور افراد کی روزی روٹی کو بااختیار بنانے کے لیے اس اقدام کی ستائش کی محترمہ ویشنوی جنہیں 2022 میں ہندوستان کی عزت مآب صدر محترمہ دروپدی مرمو کے ذریعہ ‘بیسٹ پرسن ود ڈس ایبلٹی ایوارڈ’ سے نوازا گیا تھانے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور معذور افراد کے لیے جاری اسکیموں کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی سووالمبن پروجیکٹ کا مقصد معذور افراد کو معاشی طور پر خود انحصار بنانا معاش کے پائیدار مواقع پیدا کرنا اور اگلے تین سالوں میں ان کی سماجی شمولیت کو مضبوط بنانا ہے۔

