امریکہ کے ساتھ کشیدگی، پیوتن کا وینزویلا کی حمایت کا اعلان

تاثیر 12 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ماسکو،12دسمبر:روس کے صدر ولادی میر پیوتن نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو وینزویلا کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ کریملن کے مطابق یہ حمایت کا یہ اعادہ روسی صدر نے جمعرات کے روز کی گئی ایک فون کال پر کیا ہے۔دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان یہ فون کال اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ نے وینزویلا کے ساحل سے ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا ہے۔ یہ تازہ ترین صورتحال امریکہ اور وینزویلا کے درمیان تعلقات کی پیچیدگی کا نیا اظہار ہے۔خیال رہے روس اور وینزویلا کے درمیان گرمجوشی پر مبنی تعلقات رہے ہیں۔ رواں سال کے آغاز میں وینزویلا کے صدر مادورو نے ماسکو کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے سالانہ فوجی پریڈ میں شرکت کرنے کے علاوہ روسی صدر پیوتن کے ساتھ شراکت داری معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔کریملن کے مطابق صدر پیوتن نے وینزویلا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔سرکاری طور پر جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر پیوتن نے صدر مادورو کی حکومتی پالیسی کے لیے حمایت کی تصدیق کی۔ تاکہ بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ میں قومی مفادات اور خودمختاری کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔