تاثیر 5 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 5 دسمبر:بالی ووڈ کے نامور اداکار پنکج ترپاٹھی، جنہیں مرزا پور میںقالین بھیا کے اپنے طاقتور کردار کے لیے بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل ہوئی، اب ایک پروڈیوسر کے طور پر بھی اپنی نئی پہچان بنانے جا رہے ہیں۔ ان کی کامیڈی ڈرامہ ویب سیریز ’’پرفیکٹ فیملی‘‘ حال ہی میں براہ راست یوٹیوب پر ریلیز کی گئی اور اس نے بہت جلد سامعین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی۔
رپورٹس کے مطابق ’پرفیکٹ فیملی‘ 27 نومبر کو کا یوٹیوب پراسٹریم ہوئی تھی اور چند ہی دنوں میں اسے 20 لاکھ سے زائد ویوز مل گئے۔ شائقین نے نہ صرف کہانی اور کرداروں کی تعریف کی بلکہ ناقدین نے بھی اس کی تعریف کی۔خاص بات یہ ہے کہ اسے ہندوستان کی پہلی طویل مدت کی ویب سیریز سمجھا جا رہاہے۔

