ای پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کا شاندار آغاز، کولکتہ میں گرینڈ نیلامی منعقد

تاثیر 7 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 07/ دسمبر (تاثیر بیورو) کاروباری شخصیات کے لئے منعقد ہونے والی منفرد اسپورٹس لیگ ای پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز کولکتہ کے ایک معروف ہوٹل میں شاندار نیلامی کے ساتھ ہوا۔ یہ لیگ آنند فنانشل سروسز کے بانی، مسٹر آنند گپتا کے تصور کا نتیجہ ہے، جو ہر سال مقبولیت میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔
اس مرتبہ لیگ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں 6 مردوں اور 4 خواتین کی ٹیمیں شامل ہیں، جن کے مالک نامور بزنس لیڈرز ہیں۔ تمام مقابلے 13 اور 14 دسمبر کو دی اسپرنگ کلب میں کھیلے جائیں گے۔
اس موقع پر مسٹر آنند گپتا نے کہا کہ ای پی ایل کا مقصد مصروف کاروباری زندگی سے ہٹ کر تفریح، صحت اور فرحت فراہم کرنا ہے۔ ’’پچھلے چھ سیزن انتہائی کامیاب رہے، اور ہم ہر سال اس کرکٹ فیسٹیول کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں،‘‘ انہوں نے بتایا کہ مردوں کی لیگ میں 16 میچ، سیمی فائنل اور فائنل شامل ہوں گے، جبکہ خواتین کی لیگ میں 7 مقابلوں کے علاوہ سیمی فائنل اور فائنل ہوں گے، جس سے ساتواں ایڈیشن خاصا دلچسپ بن گیا ہے۔