دنیا جدید ٹیکنالوجی کی بدولت تیز رفتار تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ایل جی

تاثیر 10 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 10 دسمبر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز کہا کہ تعلیمی اداروں کا بنیادی مقصد ایسے باصلاحیت اور منفرد افراد تیار کرنا ہونا چاہیے جو مستقبل کے بدلتے ہوئے تقاضوں کا سامنا کر سکیں۔ وہ یہاں ایک نجی تعلیمی ادارے کی سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
ایل جی سنہا نے کہا کہ دنیا اس وقت جدید ٹیکنالوجی کی بدولت تیز رفتار تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، لہٰذا اسکولوں اور کالجوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نئے تعلیمی اوزار اور طریقہ? کار اپناتے ہوئے طلبہ میں تخلیقی صلاحیت، تجسس، تنقیدی فکر اور مسئلہ حل کرنے کی مہارتوں کو فروغ دیں۔
انہوں نے کہا کہ تنقیدی سوچ اور تجسس طلبہ کی سب سے بڑی طاقت ہے اور اساتذہ و والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو اْن کی دلچسپی اور قابلیت کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کی آزادی دیں تاکہ وہ دباؤ سے آزاد ماحول میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں۔