تاثیر 23 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جلپائی گڑی، 23 دسمبر: سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار تین دوستوں میں سے دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک کا علاج جلپائی گڑی میڈیکل کالج ہسپتال میں تشویشناک حالت میں چل رہا ہے۔ یہ واقعہ پیر کی دیر رات ہلدی باڑی-جلپائی گوڑی ریاستی سڑک پر سنٹرل کاشی باڑی کے چمداگدام علاقے میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت وکاس رائے (17) اور تنمے رائے (21) کے طور پر کی گئی ہے۔ ان میں سے ایک جلپائی گوڑی صدر بلاک کے نگر بیروباری گرام پنچایت علاقے میں رہتا تھا، جبکہ دوسرا گرل باڑی گرام پنچایت کے باروپاڑا علاقے میں رہتا تھا۔ حادثہ میں شدید زخمی نوجوان نگر بیرو باڑی کے لالبازارپارہ علاقہ کا رہنے والا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق رات کے اندھیرے میں سڑک پر تین نوجوانوں کو تشویشناک حالت میں پڑے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

