تاثیر 1 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، یکم دسمبر :)۔بہار میں نئی حکومت کی تشکیل کو ایک ماہ بھی نہیں ہوئے ہیں کہ این ڈی کی حلیف پارٹی کے سربراہ اپیندر کشواہا نے ایک بڑا فیصہ لے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
دراصل راشٹریہ لوک مورچہ (آرایل ایم) کے سربراہ اپیندر کشواہا نے اپنی پارٹی کی ریاستی اکائی سمیت تمام سیل اور ضلعی اکائیوں کو فوری اثر سے تحلیل کر دیا ہے۔ راجیہ سبھا رکن اور آر ایل ایم کے صدر اپیندر کشواہا کی صدارت میں ہوئی کور کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نتیش کابینہ میں بیٹے کو وزیر بنانے کے بعد سے ہی پارٹی لیڈران نے استعفیٰ دینا شروع کر دیا تھا۔ کچھ اضلاع کی تو پوری کمیٹی نے ہی استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس کے بعد اتوار (30 نومبر) کو اوپیندر کشواہا نے کور کمیٹی کی میٹنگ بلائی۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد اوپیندر کشواہا نے پارٹی کی ریاستی اکائی سمیت تمام سیل اور ضلعی اکائیوں کو فوری اثر سے تحلیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

