نائب صدر جمہوریہ اور دیگر قائدین نے سی راجگوپالاچاری کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

تاثیر 25 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 25 دسمبر: نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان، آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما، اور اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے عظیم مجاہد آزادی سی راجگوپالاچاری کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ نائب صدر رادھا کرشنن نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ راجگوپالاچاری آزاد ہندوستان کے حقیقی علمبردار تھے۔ گورنر جنرل کی حیثیت سے اپنی خدمات سے لے کر عوامی خدمت اور قوم کی تعمیر میں ان کی انتھک کوششوں تک، ان کے وژن، جرات اور دیانتداری نے ملک پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے عظیم مجاہدآزادی اور فلسفی، بھارت رتن چکرورتی راجگوپالاچاری کی برسی پر ان کے تئیں اپنے گہرے احترام کا اظہار کیا۔ قوم کی تعمیر میں ان کا تعاون ہمیشہ ناقابل فراموش رہے گا۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ راجگوپالاچاری ایک اصول پسند سیاست دان اور مفکر تھے۔ تعلیم، سادہ زندگی اور عوامی خدمت کے لیے ان کی وابستگی نسلوں کو متاثر کرتی ہے۔