مغربی افریقی ملک بینن کے صدر کا فوجی بغاوت ناکام بنانے کادعویٰ

تاثیر 8 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جوہانسبرگ،08دسمبر:مغربی افریقی ملک بینن میں فوجی اہلکاروں کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر ملک کے صدر کو معزول کر کے اقتدار سنبھالنے کے دعوے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد صدر پیٹریس طالن ٹی وی پر آئے اور قوم کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ ’حالات مکمل قابو میں ہے‘۔پیٹریس طالن لائیو نشریات کے دوران کافی پرسکون نظر آئے۔ انھوں نے کہا، ’میں اپنی فوج اور اس کے قائدین کی جانب سے فرض شناسی کے احساس کی تعریف کرنا چاہوں گا، جو… قوم کے ساتھ وفادار رہے۔‘حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے فوجیوں کے ایک گروپ کی جانب سے قومی ٹیلی ویڑن پر قبضے کے چند گھنٹوں بعد بغاوت کو ناکام بنا دیا ہے۔