تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مظفر پور۔ (نزہت جہاں)مظفر پور جنکشن پر اپنی صاحبزادی کو چڑھانے کے بعد ٹرین سے اترنے وقت خاتون متھیلا ایکسپریس کی زد میں آگئی نے جس سے اس کی دونوں ٹانگیں کٹ گئی۔ جنکشن کے شمال کی جانب ایمبولینس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کو آٹو کے ذریعے صدر اسپتال لے جایا گیا، اس واقعہ پر مسافروں نے ریلوے انتظامیہ پر ہنگامہ کیا۔ حادثے کی وجہ سے متھیلا ایکسپریس کو جنکشن پر تقریباً آدھے گھنٹے تک روکا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کرجا تھانہ علاقہ کے بوربرا کی رہنے والی وینا دیوی اور ان کے شوہر کرشنا شکلا اپنی بیٹی کو رکسول-ہاؤڑا متھیلا ایکسپریس (13022) میں سوار کرنے آئے تھے۔ ٹرین تقریباً 2:45 بجے پلیٹ فارم نمبر ایک پر پہنچی۔ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ انجن کے قریب جنرل ڈبے میں سوار ہوئی۔ اس کا بیٹا بھی اس کے ساتھ آیا تھا لیکن وہ بلیٹ فارم پر کھڑا رہا۔ اسی دوران ٹرین کھول گئی ۔ چلتی ٹرین سے اترتے ہوئے وہ جلدی سے پلیٹ فارم پر کود پڑی۔ اس کا پاؤں پھسل کر پلیٹ فارم اور ریلوے ٹریک کے درمیان گرا، اس کی دونوں ٹانگیں کٹ گئی۔ دیگر رہائشیوں کو بھی شدید چوٹیں آئیں۔ خاتون ٹریک اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گئی۔
اسی دوران مسافروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اطلاع ملتے ہی گارڈ اور ڈرائیور نے فوری طور پر ٹرین روک دی۔ خاتون کو ٹریک سے ہٹا کر پلیٹ فارم پر بٹھا دیا گیا۔ اس دوران کوئی بھی اسٹریچر فراہم نہ کرسکا۔ اطلاع ملتے ہی آر پی ایف اور جی آر پی دونوں پہنچ گئے۔
خاتون کو ٹھلا پر لاد کر پلیٹ فارم سے باہر لایا گیا اور پھر آٹو کے ذریعے صدر اسپتال لے جایا گیا۔ خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ھے ،مسافروں کو ان باتوں کا خیال رکھنا چاہیے کہ چلتی ٹرین میں سوار نہ ہوں۔ پلیٹ فارم پر ٹرین کے مکمل طور پر رکنے کے بعد ہی اتریں۔ اگر آپ کسی عزیز کو چھوڑ رہے ہیں تو گاڑی میں داخل نہ ہوں۔
کسی عزیز کو اتارتے وقت، ٹرین کے چلتے وقت اس سے ہاتھ نہ ملائیں۔ اور سلفی نہ لیں۔ زندگی انمول ھے اس کا مکمل خیال رکھیں وجہ کوئی تو آپ کے انتظار میں ھے

