بہارشریف میںدیوار سے دب کر نوجوان کی موت

تاثیر 28 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمد دانش) شہر کے بہار تھانہ حلقہ کے چھجو محلہ میں دیوار سے دب کر 27؍ سالہ محمد گولڈن کی موت ہوگئی۔ اس سلسلے میں انکے والد محمد علاالدین نے بتایا کہ گولڈن راج مستری کا کام کرتا تھا۔ اور محلہ کے ہی ایک گھر میں دیوار لگا رہا تھا کہ اسی درمیان دیوار کے ساتھ وہ گلی کے نیچے گر گیا۔ اور وہ بری طرح زخمی ہوگیا ہے۔ جسے فوری طور پر علا ج کے لئے صدراسپتال لایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرارد دے دیا۔ معلوم ہوکہ گولڈن گھر کا واحد نوجوان تھا جو اپنے گھر کی پرورش کر رہا تھا۔ انکی تین بیٹیاں ہیں۔ اس دردناک حادثہ کے بعد اہل خانہ پر دکھوں کا پہاڑ ٹوٹ چکا ہے۔ اس کے متعلق تھانہ انچارج سمراٹ دیپک نے بتایا کہ دیوار گرنے کی وجہ سے اسکی موت ہوئی ہے۔ گھر والوں نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ اور پھر دیر شام جنازے کی نماز ادا کی گئی۔