تاثیر 1 دسمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, یکم دسمبر :آل انڈیا 16ویں غفران میموریل ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ 2026 کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت ینگ اسٹار کرکٹ کلب ڈوڈہ نے زمبابوے کے بین الاقوامی فاسٹ بولر کرسٹوفر امفوفو کو ٹورنامنٹ کا برانڈ ایمبیسڈر نامزد کیا ہے۔
غفران میموریل ٹی20 چیمپئن شپ خطے کا ایک معروف کرکٹ ایونٹ ہے جو ہر سال ملک بھر کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی شرکت کا مرکز بنتا ہے۔ امفوفو نے زمبابوے کی جانب سے 84 ون ڈے ،32 ٹی ٹوئنٹی اور 15 ٹیسٹ میچز کھیل کر 155 ب وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اگرچہ وہ 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے، تاہم مختلف پروفیشنل لیگز میں ان کی سرگرم شرکت جاری ہے۔
کرسٹوفر امفوفو کی نامزدگی کا اعلان آج ڈوڈہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سرپرست وائی سی سی ڈوڈہ منظور احمد بٹ نے کی۔
شرکائے اجلاس نے امفوفو کی تقرری کو ٹورنامنٹ کی وقعت اور مقبولیت میں اضافے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سرپرستی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے محرک ثابت ہوگی۔ کلب کے مطابق امفوفو کی وابستگی سے نہ صرف ایونٹ کو بین الاقوامی سطح پر نئی توجہ ملے گی بلکہ مقابلے کے معیار میں بھی اضافہ ہوگا۔

